ETV Bharat / state

SIU Attaches House in South Kashmir ایس آئی یو نے بجبہاڑہ میں ایک رہائشی مکان کو اٹیچ کیا - جنوبی کشمیر مکان اٹیچ

ایس آئی یو شوپیاں یونٹ نے بجبہاڑہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ایک معاون کے والد کا رہائشی مکان اٹیچ کر دیا۔ حفاظتی اہلکاروں کا دعویٰ ہے کہ رہائشی مکان کو عسکری سرگرمیوں اور عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کے استعمال میں لایا جا رہا تھا۔

ایس آئی یو نے بجبہاڑہ میں ایک رہائشی مکان کو کیا اٹیچ

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 7:57 PM IST

اننت ناگ: عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی یو) شوپیان یونٹ نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڈہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند کے رہائشی مکان واقع سبحان پورہ کو اٹیچ کر دیا۔ اننت ناگ پولیس نے اس حوالہ سے کہا کہ ’’ایس آئی یو شوپیان یونٹ، نے ڈی آئی جی ایس آئی یو کشمیر، ایس ایس پی شوپیاں، ڈی وائی ایس پی، سی آئی او، ایس آئی یو شوپیاں کی نگرانی میں اننت ناگ ضلع کے سبحان پورہ، بجبہاڑہ علاقے میں ایک عسکریت پسند کے معاون کا مکان منسلک کر دیا۔‘‘

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اسٹیشن زینہ پورہ شوپیان میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت درج ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 22/2022 کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ سبحان پورہ، بجبہاڑہ کے رہائشی عبدالرحمان گنائی ولد محمد شعبان گنائی جو عسکریت پسندوں کے ساتھی زبیر احمد گنائی کے والد ہے کا رہائشی مکان کالعدم قرار دی گئی عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کے لیے استعمال ہوا۔

پولیس ترجمان کے مطابق عسکریت پسندی کے دائرے میں آنے والے مذکورہ ملزمان کی جائیداد کو ضبط کرنے کا عمل SIU شوپیاں نے UA(P) ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت شروع کیا تھا۔ بیان میں ’’لوگوں کو ایک بار پھر مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں اور ان کے ساتھیوں کو اپنے گھروں یا احاطے میں پناہ دینے سے گریز کریں۔‘‘

قبل ازیں ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن کے قبضہ سے نقدی اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ادھر، فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے اننت ناگ ضلع کے تحصیل بجبہاڑہ میں دو الگ الگ مقامات سے لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے دو معاونین کو بھی گرفتار کیا ہے، جن کی شناخت شیتی پورہ بجبہاڑہ کے رہنے والے توصیف احمد بٹ ولد مشتاق احمد بٹ اور آرونی علاقہ سے تعلق رکھنے والے ابرار الحق کٹو ولد مشتاق احمد کٹو کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: Terror Funding Case این آئی اے نے سرینگر میں محروس حریت کانفرنس لیڈر ایاز اکبر کی اراضی کو منسلک کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.