فوج کی جانب سے سدبھاونا پروگرام کے تحت کشمیر کے طلبہ و طالبات کو بیرون ریاستوں کا دورہ کرایا جاتا ہے اور تفریحی تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔
اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت ضلع اننت ناگ کے ہاے گراؤنڈ میں بدھ کو فوج کی جانب سے ایک ایف ایم ریڈیو 90.8 (رابطہ) کا آغاز کیا گیا۔ جس میں تفریحی پروگراموں، انفارمیشن، ادب و ثقافت جیسے پروگرام نشر کیے جانے کی توقع ہے۔
ایف ایم ریڈیو کی افتتاحی تقریب کے موقے پر فوج کے کمانڈنگ افسر سیکٹر 1 نے کہا کہ ’’یہ ریڈیو سٹیشن مقامی لوگوں کے لیے تفریحی پروگرام، صوفیانہ موسیقی، ہندی پنجابی اور کشمیری نغموں کے علاوہ ادبی و ثقافتی اور تعلیمی پروگرام بھی نشر کرے گا۔
اس موقع پر فوج کے دیگر افسران کے علاوہ ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی موجود تھے۔