'آزادی کا امرت' اور 'وجے دیوس' کے سلسلے میں سرینگر سے لداخ تک موٹر سائیکل ایکسپیڈیشن آج اختتام پذیر ہوگیا۔
فوج کی چنار کارپس کی جانب سے منعقدہ اس ایکسپیڈیشن کے دوران کرگل وار میموریل کے موقع پر شہیدوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا جب کہ واپسی پر اننت ناگ ہائی گراؤنڈ میں بائکرس کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
ایکسپیڈیشن کے دوران عوام کو کووڈ سے محفوظ رہنے کے لئے پیغامات بھی دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں شرعی قانون نافذ کرنے کے بیان پر محبوبہ مفتی کا خلاصہ
اس موقع پر ہائی گراؤنڈ اننت ناگ میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں اسکولی طلباء نے شرکت کی اور رنگارنگ پروگرام دکھائے۔