ETV Bharat / state

کے کے سدھا نے اننت ناگ کے نئے ڈی سی کا عہدہ سنبھالا - لاک ڈاؤن کو سختی سے لاگو کیا جائے

کلدیپ کرشن سدھا نے آج نئے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کا عہدہ سنبھالا۔ اس موقعہ پر ضلع انتظامیہ کے تمام افسران و ملازمین نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

کے کے سدھا نے اننت ناگ کے نئے ڈی سی کا عہدہ سنبھالا

author img

By

Published : May 28, 2020, 11:00 AM IST

سابق ڈی سی بشیر احمد ڈار نے کے کے سدھا کو چارج سونپا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر نے سابق ڈی سی اور تمام متعلقہ افسران و ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

کے کے سدھا نے اننت ناگ کے نئے ڈی سی کا عہدہ سنبھالا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ''وہ ضلع کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے تن دہی سے کام کریں گے اور اپنی ذمہ داریوں پر کھرا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔''

انہوں نے مزید کہا کہ ''ضلع کو کورونا وائرس سے پاک کرنے کے لئے لاک ڈاؤن کو سختی سے لاگو کیا جائے گا، کووڈ کے حساس مقامات پر کسی بھی طرح کی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔''

انہوں نے سرکاری افسران سے کہا کہ 'وہ ضلع کی تعمیر و ترقی کے لئے مل جل کر کام کریں اور آپسی تال میل کے ذریعہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بشیر احمد ڈار ڈی سی اننت ناگ کے بطور اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، جنہیں ٹرانسفر کر کے سڈکو میں بحیثیت منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سونپا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.