ETV Bharat / state

اننت ناگ: جے این وی داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ میٹنگ

ضلع ترقیاتی کمشنراننت ناگ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ٹیسٹ کو شفافانہ طریقہ سے انجام دینے، امتحانی مراکز میں مناسب انتظامات کو یقینی بنانے اور امتحان کے دوران کووڈ پروٹوکول کو روبہ عمل لانے کا خاص خیال رکھیں۔

جے این وی انٹرنس ٹیسٹ کے انتظامات کے حوالہ سے جائزہ میٹنگ

author img

By

Published : Jul 29, 2021, 3:24 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا کی زیر صدارت جواہر نوودیا ودھیالیہ عیشمقام میں چھٹی کلاس کے داخلے کے لئے آنے والے سلیکشن ٹیسٹ کے امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔

جے این وی داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ میٹنگ
میٹنگ میں بتایا گیا کہ مذکورہ انٹرینس ٹیسٹ 11 اگست 2021 کو منعقد ہوگا۔ جس کے لئے ضلع کے مختلف مقامات پر دس 10 امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ضلع کے آٹھ سو 800 سے زیادہ امیدواروں نے مذکورہ امتحانات کے لئے درخواست دی ہیں۔ اس موقع پر متعلقہ ذمہ داران نے ٹیسٹ منعقد کرانے کے سلسلہ میں اپنی تجاویز پیش کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ٹیسٹ کو شفافانہ طریقہ سے انجام دینے، امتحانی مراکز میں مناسب انتظامات کو یقینی بنانے اور امتحان کے دوران کووڈ پروٹوکول کو روبہ عمل لانے کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ٹیسٹ کی تاریخ اور شیڈول کے بارے میں معقول تشہیر کی جائے تاکہ ہر درخواست دہندہ کو بروقت اطلاع ملے۔

یہ بھی پڑھیں: موسلادھار بارش کا سلسلہ 30 جولائی تک جاری رہنے کا امکان

ڈی سی نے طلباء کو ہر طرح کی سہولیات کی دستیابی کے علاوہ آزادانہ اور منصفانہ طریقہ سے مسابقتی امتحان کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں اے ڈی سی، غلام حسن شیخ، پرنسپل جے این وی، نثار احمد، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور زیڈ ای اوز نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.