ETV Bharat / state

JK Bird Festival 2022 پہلگام میں برڈ فیسٹیول کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 5:26 PM IST

Updated : Oct 12, 2022, 5:58 PM IST

جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت اور سینکوری نیچر فاؤنڈیشن (SNF) نے مشترکہ طور پر پہلگام برڈ فیسٹیول 2022 کا انعقاد کیا۔ JK Bird Festival 2022

پہلگام میں برڈ فیسٹیول کا انعقاد
پہلگام میں برڈ فیسٹیول کا انعقاد

پہلگام: کشمیر کو پرندوں کی شاندار حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے۔ وادی کشمیر کا ہر خوبصورت پہلو دنیا کے سامنے بظاہر ہے۔ لیکن یہاں کے پرندوں کے بارے میں شاید بہت کم لوگ معلومات رکھتے ہیں۔ جموں کشمیر کے پرندوں کو یہاں کی سیاحت میں شامل کرنے کی ایک پہل کے تحت محکمہ سیاحت اور سینکوری نیچر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پہلگام اننت ناگ میں برڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔JK Bird Festival 2022

پہلگام میں برڈ فیسٹیول کا انعقاد

پہلگام کی حسین وادیوں سے لیکر پامپور کے زعفرانی کھیتوں میں اس فیسٹیول کے دوران پرندوں کی منفرد شناخت کو ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اب یہ پرندے جموں و کشمیر کے سیاحتی نقشے میں چار چاند لگائیں گے۔ برڈ فیسٹیول کا مقصد قدرتی ورثے کو زائرین اور مقامی لوگوں کے ساتھ بانٹنا اور علاقے کے لیے روزی روٹی کے مواقع پیدا کرنا تھا۔ Bird Festival In Pahalgam

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹو سکریٹری ٹورازم و کلچر سرمد حفیظ نے کہا کہ آج محکمہ نے سینکوری نیچر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر میں پائے جانے والے پرندوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے سے متعلق اس طرح کی تقریبات کا اہتمام کیا ہے اس موقع پر سیاحت سے وابستہ طلبا کو اس میں مدعو کیا گیا۔ اور آنے والے دنوں میں وادی کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرز کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ JK Bird Festival 2022

اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں پرندوں کی 1200 اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے لگ بھگ 600 اقسام کشمیر میں موجود ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے برڈ ٹورازم ایک مضبوط معاشی ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے بشرطیکہ متعلقین اس میں کوشاں رہے۔ پہلگام میں برڈ فیسٹیول کے دوران ملک بھر سے آئے ہوئے ماہرین موجود رہے۔ JK Bird Festival 2022

اس دوران کشمیر کے مقامی پرندوں اور مہمان پرندوں کی حفاظت کو ممکن بنانے پر زور دیا ۔ جبکہ یہاں کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں پرندوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ برڈ فیسٹیول جیسے پروگراموں کو جموں و کشمیر میں متعارف کرانا یقینی طور پر نہ صرف یہاں کی سیاحتی صنعت کےلیے ایک اور سنگ میل ثابت ہوگی۔ بلکہ برڈ ٹورازم سے یہاں کے لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ Bird Festival In Pahalgam

یہ بھی پڑھیں : JK Bird Festival 2022 سرینگر میں برڈ فیسٹیول 2022 کا انعقاد

Last Updated : Oct 12, 2022, 5:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.