ETV Bharat / state

Five Crore Rupees Distributed Among Labourers اننت ناگ میں مستحق مزدوروں میں پانچ کروڑ روپے تقسیم

ضلع اننت ناگ میں منعقدہ بیداری کیمپ میں مزدوروں کو حکومت کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے علاوہ انہیں ان اسکیموں سے استفادہ کے طریقہ کار بھی بتائے گئے۔

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 12:04 PM IST

a
a

اننت ناگ (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ لیبر کی جانب سے ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، سید فخر الدین حامد، نے کی۔ بیداری کیمپ میں مزدوروں کی خاصی تعداد بھی موجود رہی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے 9348 مستحق مزدوروں کے لئے تعلیمی امداد اور مختلف حادثات کے دوران فوت ہونے والے 16 رجسٹرڈ مزدوروں کے لواحقین کو معاوضہ کے طور پر 5.053 کروڑ روپے کی رقم جاری کرکے موقع پر مستحقین میں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ، ایس ایف حامد، نے کہا کہ ضلع انتظامیہ حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں بشمول ’’پردھان منتری شرام یوگی ماندھن، ای شرم،‘‘ کے ذریعے مزدوروں کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں مزدور طبقہ کی معاشی حالت کو بہتر بنانا اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: فوڈ سیفٹی محکمہ کی جانب سے بیداری کیمپ

انہوں نے محکمہ لیبر کے ضلعی افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ رجسٹریشن کیمپس کے ذریعے مزدوروں کی بہبودی کی تمام اسکیموں کو یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک تربیتی اور آگاہی سیشن بھی منعقد کیا گیا تاکہ شرکاء کو لیبر سیکٹر سے متعلق مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔ اسسٹنٹ لیبر کمشنر اننت ناگ، پیر ضمیر احمد محبوب، نے مزدوروں کو محکمہ کی طرف سے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں تربیت دی اور انہیں اس بات سے آگاہ کیا کہ ’’کس طرح رجسٹریشن کرکے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔‘‘ اس موقع پر مزدوروں کے علاوہ منیجر جے اینڈ کے بینک ونپوہ، لیبر افسر، لیبر انسپکٹر اور محکمہ کا دیگر عملہ موجود تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.