ETV Bharat / state

Security meeting in Anantnag ڈی جی پی نے جنوبی کشمیر کے سکیورٹی حالات کا جائزہ لیا - امرناتھ یاترا سکیورٹی میٹنگ منعقد

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے افیسران کو ہدایت دی کہ امن دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشنز میں مزید شدت لائی جائے۔

jk-dgp-reviews-security-arrangements-of-south-kashmir
ڈی جی پی نے جنوبی کشمیر کے سکیورٹی حالات کا جائزہ لیا
author img

By

Published : Jul 20, 2023, 10:11 PM IST

اننت ناگ: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران موصوف نے پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے افسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنمگ کے دوران موصوف نے جنوبی کشمیر کے سیکورٹی حالات کا جائزہ لیا۔ وہیں انہوں نے جاری امرناتھ یاترا کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

  • DGP, J&K visits South Kashmir’s Anantnag District; Chairs high level joint meeting of Police, Army & CRPF officers

    Reviews security, Shri Amarnath Ji Yatra arrangements

    Strengthen security arrangements to undertake all necessary steps to ensure anti-peace element don’t get any… pic.twitter.com/F17IDYjr99

    — J&K Police (@JmuKmrPolice) July 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دورے کے دوران ان کے ہمراہ ڈی جی، سی آئی ڈی، آر آر سوین اے ڈی جی پی سی آر پی ایف نلین پربھات، اے ڈی جی پی آرمڈ جے اینڈ کے ایس جے ایم گیلانی، اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار اور آئی جی سی آر پی ایف جی کے ورما بھی تھے۔ میٹنگ میں ڈی جی پی کے ساتھ افسران کے علاوہ فوج کے 2 سیکٹر آر آر کے بریگیڈیئر اے ایس پنڈیر، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بھٹ کے علاوہ مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کے افسران بھی شامل تھے۔

ڈی جی پی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ امن دشمن عناصر سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کا از سر نو جائزہ لیں تاکہ لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے انٹیلی جینس نیٹ ورکس کو مزید مضبوط بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے قبل ازوقت نمٹنے کے لئے سیکیورٹی ایجنسیوں کے باہمی تال میل کو استوار کرنے پر زور دیا۔ ڈی جی پی نے دن اور رات کے دوران پیدل گشت کو بڑھانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کا سراغ لگانے کے لئے مشتبہ مقامات پر منصوبہ بند طریقہ سے تلاش شروع کریں۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ امن امان کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے چوکسی کو بڑھائیں،اور امن مخالف سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں،تاکہ امن و امان میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کو کسی بھی طرح کا موقعہ نہ ملے۔

مزید پڑھیں: Anantnag Militant Attack اننت ناگ، عسکریت پسندوں کے حملے میں دو غیر ریاستی مزدور زخمی

عسکریت پسندوں کو اپنے مذموم عزائم کو انجام دینے میں مدد کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف مزید چوکس رہنے پر زور دیتے ہوئے ڈی جی پی نے جموں و کشمیر کو عسکریت پسندی سے پاک کرنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانے کی افسران کو ہدایت دی۔امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں، ڈی جی پی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام انتظامات پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ یاترا کو حادثات سے پاک خوش اسلوبی اور پرامن طریقہ سے انجام دیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.