ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ (جی ایم سی) کی آر ٹی پی سی آر لیب میں روزانہ دو ہزار سے زیادہ کووڈ 19 ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے تین اضلاع، کولگام، اننت ناگ اور شوپیاں سے روزانہ دو ہزار سے زائد افراد کے جانچ کے نمونے حاصل کئے جا رہے ہیں، انہیں جی ایم سی، آر ٹی پی سی آر لیب میں ٹیسٹ کے لئے روانہ کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان اور کشمیر میں منائی جارہی ہے عید الفطر
زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرانے کے لئے لیب کو جدید سہولیات سے لیس کیا گیا ہے۔ لیب میں موجود ڈاکٹر اور لیب ٹیکنیشنز ٹیسٹنگ کی رفتار کو بڑھانے کے لئے تندہی سے کام کر رہے ہیں اور ڈیوٹی شیڈول کے علاوہ اوقات میں بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔