ETV Bharat / state

Jhelum Touches Flood Alarm: سنگم میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی

author img

By

Published : Jun 22, 2022, 3:29 PM IST

جموں و کشمیر میں گذشتہ پانچ روز سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کو پار کرنے لگی ہے۔ وہیں شہر و گاؤں کی سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔ Rain Lashes In J&K

jhelum-river-crosses-danger-mark-in-sangam-south-kashmir
سنگم میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے سنگم علاقے میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم سرینگر کے رام منشی باغ علاقے میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے ہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی پانی کی سطح میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔ Jhelum Crosses Flood Alarm

محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے مطابق سنگم میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح 21 فٹ تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب پانی اس سطح تک پہنچتا ہے تو سیلاب کا اعلان کیا جاتا ہے۔ حکام نے دریا کے آس پاس کی بستیوں کے لوگوں کو چوکنا رہنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرینگر کے رام منشی باغ میں دریائے جہلم کی سطح آگرچہ بڑھ گئی ہے تاہم ابھی خطرے کے نشان تک نہیں پہنچی ہے۔ حکام نے بتایا کہ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی پانی کی سطح میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دریں اثنا انتظامیہ کی طرف سے جہاں سرینگر اور دوسرے علاقوں میں پانی کی نکاسی کا کام شدومد سے جاری ہے اور متعلقہ حکام حالات جائزہ لے رہے ہیں۔ وہیں سرینگر پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.