ETV Bharat / state

Anantnag Police Commemoration Day: ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اننت ناگ میں پولیس یادگاری دن منایا گیا

وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر پولیس یادگاری دن کے موقع پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 7:52 PM IST

ا
ا

اننت ناگ: ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ( ڈی پی ایل) اننت ناگ میں پولیس یادگاری دن کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس دوران شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے تمام شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے ملک اور قوم کے لئے عظیم قربانیاں پیش کیں۔ ڈی پی ایل اننت ناگ میں منعقدہ یادگاری پریڈ کی مرکزی تقریب میں پولیس اور نیم فوجی دستوں نے حصہ لیا۔ ڈی آئی جی، ایس کے آر، اننت ناگ رئیس محمد بھٹ، ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد، ایس ایس پی اننت ناگ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، مختلف سی آر پی ایف، آئی آر پی، فوج کے کمانڈنٹ اور دیگر کئی افسران نے شہیدوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

اجتماع سے پہلے ایس ایس پی اننت ناگ نے گزشتہ ایک سال کے دوران شہید ہوئے اہلکاروں کے نام پڑھ کر سنائے۔ یوم یادگاری پریڈ کے بعد شہداء کے لواحقین کے ساتھ بات چیت کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا تاکہ انہیں ان اسکیموں سے واقف کرایا جا سکے جو حکومت کی جانب سے شہداء کے رشتہ داروں کی فلاح و بہبود کے لیے وضع کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: Police Commemoration Day in Srinagar: پولیس یادگاری تقریب میں ایل جی منوج سنہا کی شرکت

انہیں یقین دلایا گیا کہ جموں و کشمیر پولیس ہمیشہ ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور پولیس شہداء کے خاندانوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔ عزت افزائی کی خاطر شہداء کے قریبی رشتہ میں اعزازات تقسیم کئے گئے۔ بعد ازاں ڈی آئی جی نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا افتتاح کیا، جہاں کئی پولیس اہلکاروں نے خون کے عطیہ میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.