اننت ناگ: جموں و کشمیر بینک میں بطور اے ٹی ایم گارڈس کام کر رہے ملازمین نے آج اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم اننت ناگ میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج مظاہرہ کیا۔ احتجاجیوں نے بینک حکام کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا اور بینک حکام کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
احتجاجیوں کے مطابق 14 سالوں سے وہ بینک میں بطور اے ٹی ایم گارڈس کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہے تاہم انکی نوکریوں کو مستقل نہیں کیا گیا اور آج انہیں نوکریوں سے دستبردار کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ایک احتجاجیوں نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اپنی ڈیوٹی انجام دی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جوانی کے 15 سال بینکوں میں بطور اے ٹی ایم گارڈس صرف کئے ہیں اور آج بینک حکام اے ٹی ایم میں کیمرہ نصب کرکے انہیں نوکریوں سے فارغ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تنگ آکر اب نوکریوں سے استعفیٰ دینے پر مجبور ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جوانی کے 15 برس بینک میں بطور اے ٹی ایم گارڈ کام کیا ہے اور اب ہم کہاں جائیں گے، اب ہم مزدوری بھی نہیں کر سکتے ہیں ہماری ماہانہ تنخواہ 7 ہزار روپیے تھی اور آج کل کے دور میں اس پر گزارہ نہیں ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:
احتجاجیوں نے جموں کشمیر بینک چیئرمین سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جانا چاہیے اور ان کی نوکریاں برقرار اور مستقل کی جانے چاہیے۔