ETV Bharat / state

Militant's House Wall Demolished عسکریت پسند عامر خان کے گھر پر چلا بلڈوزر

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ضلع اننت ناگ میں واقع پہلگام علاقے سے تعلق رکھنے والے حزب المجاہدین کے مبینہ کمانڈر عامر خان کے گھر پر بلڈوزر چلایا ہے۔ Militant's House Wall Demolished

author img

By

Published : Dec 31, 2022, 9:44 AM IST

Updated : Dec 31, 2022, 11:29 AM IST

Jammu and Kashmir Administration demolishes property of Militant Amir Khan, in Anantnag's Pahalgam
عسکریت پسند عامر خان کے گھر پر چلا بلڈوزر
ویڈیو

اننت ناگ: جموں و کشمیر انتظامیہ نے ضلع اننت ناگ میں واقع پہلگام علاقے سے تعلق رکھنے والے حزب المجاہدین کے مبینہ کمانڈر عامر خان کے گھر پر بلڈوزر چلایا ہے۔ Militant's House Wall Demolished

Jammu and Kashmir Administration demolishes property of Militant Amir Khan
انتظامیہ نے حزب المجاہدین کے مبینہ کمانڈر عامر خان کے گھر پر بلڈوزر چلایا

تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لیور پہلگام علاقے میں مبینہ طور پر قبضہ شدہ سرکاری اراضی پر حزب المجادین کے ایک عسکریت پسند کے مکان کی توسیعی دیوار کو حکام نے ہفتہ کے روز منہدم کر دیا۔ ایک اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پہلگام کے لیور علاقے میں غلام نبی خان عرف امیر خان کے گھر کی دیوار گرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر حزب المجاہدین کا آپریشنل کمانڈر ہے جو 90 کی دہائی کے اوائل میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر (PaK) میں داخل ہوا اور وہاں سے آپریٹ کر رہا ہے۔

قبل ازیں پلوامہ کے راج پورہ علاقے میں جیش کے عسکریت پسند عاشق احمد نینگرو عرف امجد بھائی حاجن بالا کے گھر کو بھی مسمار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ مال سے منسلک اہلکاروں نے جموں کشمیر پولیس کے اشتراک سے ہفتے کی صبح یہ کاروائی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریبا 3مرلہ زمین سے قبضہ چھڑایا گیا ہے۔ جب کہ عامر خان کے گھروالوں کا ابھی تک اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی تیز

واضح رہے کہ اس سے پہلے جنوبی ضلع اننت ناگ کے لیور پہلگام علاقے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دو عسکریت پسندوں کی زمین کو ضبط کیا تھا۔ ان دونوں عسکریت پسندوں کی شناخت غلام نبی خان عرف عامر خان اور ظفر حسین بھٹ کی حیثیت سے کی گئی تھی۔ ان دونوں عسکریت پسندوں کی بارہ کنال زمین کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ضبط کرکے اپنے قبضے میں لے لیا۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں عسکریت پسند عامر خان اور ظفر حسین اس وقت پاکستان میں مقیم ہے۔ نوے کی دہائی میں دونوں ٹاپ کے عسکریت پسندوں میں شمار کیے جاتے تھے، اور دونوں کا تعلق حزب المجاہدین تنظیم سے تھا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Dec 31, 2022, 11:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.