کرناٹک ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کو خط لکھ کر میچ کی میزبانی بنگلور میں کرنے کی اپیل کی ہے۔ چاروں کوارٹر فائنل پانچ دن کے ہوں گے اور 20 فروری سے شروع ہوں گے۔ان تمام میچوں میں ڈي آرایس لاگو ہوگا۔
ویسے ٹورنامنٹ کے قوانین کہتے ہیں کہ کرناٹک نے چونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ میچ کی میزبانی کی تھی اسے جموں و کشمیر کو اس میچ کی میزبانی کرنے کا موقع ملنا چاہئے۔لیکن کرناٹک نے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے مقام تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔
اس سیزن میں جموں میں کھیلے گئے تین میچوں میں سے دو میچ بارش سے بری طرح متاثر رہے تھے اور دونوں بار دونوں ٹیموں کی ایک ایک اننگز ہی مکمل ہو پائی تھی۔تیسرا میچ حال کا آخری راؤنڈ کا میچ تھا جسے ہریانہ نے دو وکٹ سے جیتا تھا۔لیکن جموں و کشمیر کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رهاجمو ں و کشمیر کی بیرونی میدانوں میں کارکردگی اچھی رہی ہے اس لئے وہ بھی بنگلور میں کوارٹر فائنل منعقد کرنے پر اتفاق کرسکتا ہے۔
کوارٹر فائنل لائن اپ
گجرات اور گوا- ولساڑ
بنگال اور اڑیسہ - کٹک
سوراشٹر اور آندھرا- اوگول
کرناٹک اور جموں كشمير- مقام کا فیصلہ ابھی ہونا ہے۔