ETV Bharat / state

اسلامی مبلغ مولانا محمد حسین شیخ وفات پا گئے - جموں و کشمیر

مولوی محمد حسین وادی کے اعلیٰ علماء میں شمار ہوتے تھے۔ مبلغ ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی علاقہ کے طلبا کو درس و تدریس بھی دیا کرتے تھے۔

اسلامی مبلغ مولانا محمد حسین شیخ وفات پا گئے

author img

By

Published : Sep 6, 2020, 12:22 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے وتنارڈ کوکرناگ سے تعلق رکھنے والے ممتاز اسلامی مبلغ اور خطیب محمد حسین شیخ نے آج صبح سرینگر کے اسپتال میں آخری سانس لی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا محمد حسین گذشتہ 3 روز سے علیل تھے۔ چالیس سالہ عالم اپنے خطبوں کے لئے مشہور تھے اور حلقہ انتخاب کوکرناگ میں نمایاں مقام حاصل تھا۔

واضح رہے کہ مولوی محمد حسین وادی کے اعلیٰ علماء میں شمار ہوتے تھے۔ مبلغ ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی علاقہ کے طلبا کو درس و تدریس بھی دیا کرتے تھے۔

مولوی محمد حسین کے انتقال پر کوکرناگ حلقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سماجی اور سیاسی افرد نے مولانا کے انتقال پر اپنا دکھ جتایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.