عالی یوم معذور کے موقع پر ملک کے متعدد ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں بھی عالمی یوم معذور منایا گیا۔ بجبہاڑہ میں جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے اس خصوصی کا انعقاد ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب میں ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن کے ذریعہ تربیت پانے والے کثیر تعداد میں نابینا بچوں نے حصہ لیا۔ World Disability Day Celebrated In Bijbehara
تقریب میں ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن کے چیئرمین جاوید احمد ٹاک مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے، جب کہ اس موقع پر نائب تحصلدار بجبہاڑہ سمیت متعدد شخصیات موجود تھیں،اس موقعے پر اُنہوں نے معذور افراد کے حقوق سے متعلق متعدد مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کے مسائل پر توجہ دے، تاکہ معذور افراد اپنے آپ کو کسی سے کم تر نہ سمجھے۔
زیبا آپا انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ جاوید احمد ٹاک نے کہا کہ معذور بچوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جسمانی اور ذہنی طور پر معذور افراد کو کئی طرح کے مشکلات درپیش ہیں، مرکزی حکومت کو چاہیے کہ ایسے بچوں کی بازآباد کاری کے لیے کوئی اقدامات اٹھائے۔
مزید پڑھیں:GHSS Baramulla: بارہمولہ میں معذور افراد کے عالمی دن کا اہتمام