ETV Bharat / state

کورونا مریضوں کے کھانے سے کیڑے بر آمد - medical collage anantnag

کھانا سپلائی کئے جانے والے ریستوران کا چاول ضبط کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ فی الحال کھانا سپلائی کئے جانے والے کا کنٹریکٹ بھی معطل کیا گیا ہے۔

کورونا مریضوں کو سپلائی کئے جا رہے کھانے سے کیڑے بر آمد

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 10:20 PM IST

میڈیکل کالج اننت ناگ میں زیر علاج کورونا وائرس کے مریضوں کو سپلائی کئے جانے والے کھانے سے کیڑے بر آمد ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ تب منظر عام پر آگیا جب اس کی شکایت کورونا کے مریضوں کے تیمارداروں نے مذکورہ کھانے کے پیکٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع کی۔

کورونا مریضوں کو سپلائی کئے جا رہے کھانے سے کیڑے بر آمد

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے میر اشفاق سے بات کرتے ہوئے تیماردار زبیر احمد نے کہا کہ ان کے والد کورونا مریض ہیں اور وہ چار روز سے ان کی تیمارداری میں یہاں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر جو کھانا فراہم کیا جاتا ہے وہ کھانے کے بالکل قابل نہیں ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے بریانی کا پیکٹ کھولا تو اس میں سے کیڑے بر آمد ہوئے۔

زبیر کا کہنا ہے کہ دیگر تیمارداروں نے بھی اس سے پہلے غیر معیاری کھانا سپلائی کی شکایت کی تھی تاہم اس پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔

تیمارداروں کے مطابق کووڈ وارڈ میں نہ صرف کھانے کو لے کر شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ بلکہ تیمارداروں کے مطابق واڈس میں صفائی کا بھی فقدان ہے۔ بیت الخلاء کافی آلودہ ہو چکے ہیں۔ جس کے سبب وہاں بدبو آرہی ہے۔ ادھر فون پر بات کرتے ہوئے میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت گیلانی نے کہا کہ یہ معاملہ معمول کا نہیں ہے البتہ ایک مریض سے کھانے کے بارے میں شکایت موصول ہوئی ہے جس کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔

وہیں کھانا سپلائی کئے جانے والے ریستوران کا چاول ضبط کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ فی الحال کھانا سپلائی کئے جانے والے کا کنٹریکٹ بھی معطل کیا گیا ہے اور دوسرے ریستوران سے مریضوں کو کھانا سپلائی کرنے کی ہدایت دی گئ ہے۔

صفائی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کا کوئی فقدان نہیں ہے تاہم چند مریض خود بیت الخلاء کو صاف رکھنے کی زحمت نہیں کرتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.