اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین ایک تصادم کے دوران زخمی ہونے والا بھارتی فوج کا زوم نامی حملہ آور کتا سرینگر کے ملٹری ویٹرنری ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق ویٹرنری ہسپتال میں زیر علاج کتا جمعہ رات کی دوپہر 12 بجے کے قریب دم توڑ گیا۔Army Assault Dog Zoom died
بتایا جا رہا ہے کہ علاج و معالجہ کے بعد بظاہر کتے کی طبعیت میں بہتری نظر آرہی تھی، تاہم اس نے اچانک ہانپنا شروع کر دیا اور اس کے بعد دم توڑ دیا۔زوم نامی زخمی کتے کا آپریشن کیا گیا تھا کیونکہ اس کے چہرے اور پچھلی دائیں ٹانگ پر گولی لگ گئی تھی۔Army Assault Dog Zoom Injured in kokernag encounter
مزید پڑھیں: Armys Assault Dog Critical اننت ناگ تصادم میں فوج کے تربیت یافتہ کتے کی حالت نازک
زوم کو 10 اکتوبر کو ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں ایک انکاؤنٹر کے دوران اس مکان کے اندر جانے کا کام سونپا گیا تھا جہاں عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے۔کتا مذکورہ گھر کے اندر داخل ہو گیا اور عسکریت پسندوں پر حملہ کر دیا۔ آپریشن کے دوران اسے گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔
زوم، ایک میلانوس یا بیلجیئم شیفرڈ قسم کا کتا تھا، وہ ستمبر 2020 میں پیدا ہوا تھا اور اس نے فوج کے 28 آرمی ڈاگ یونٹ (ADU) میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کی 8 ماہ کی سروس تھی۔