آج 15 اگست 2022 کو بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، یوم آزادی پرملک کے مختلف حصوں میں مختلف تقاریب کا انعقاد کرکے قومی پرچم لہرایا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل پر قومی پرچم لہرایا۔ اس دوران 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ اس دوران لال قلعہ کے اطراف میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔Independence Day 2022
اننت ناگ:
اننت ناگ کے روی جی ہائیر اسکینڈری سکول کھنہ بل میں 75واں یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ جہاں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون لیڈر رومیسہ رفیق نے قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی۔ اس دوران اسکولی بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا اور رنگا رنگ پروگرام دکھائے۔ Independence Day Celebration in Anantnag
اننت ناگ کے حساس ترین علاقہ گوپال پورہ میں آج پہلی بار 75واں یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ جہاں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینیر رہنما نثار آحمد جان نے پرچم لہرایا اور سلامی لی۔ وہیں میونسپل کمیٹی اننت ناگ میں بھی یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں میونسپل کمیٹی کے صدر ہلال احمد شاہ نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اس دوران ایک رنگا رنگ ثقافتی وتمدنی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کئی اسکولی بچوں سی آر پی ایف، اور فوجی بینڈ نے شرکت کی۔ اپنی تقریر میں صدر منسپل کونسل اننت ناگ ہلال احمد شاہ نے منسپل کونسل کے اننت ناگ میں ترقیاتی کاموں کی فہرست عوام کے سامنے پیش کئے
پلوامہ:
یوم آزادی کے موقع پر چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل سید عبدالباری اندرابی نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری اور ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ پریڑ میں پولیس، سی آر پی ایف، جے کے اے پی، جے کے پی خواتین ونگ، فائر اینڈ ایمرجنسی، ہوم گارڈ، آئی آر پی، این سی سی اور مختلف تعلیمی اداروں کے اسکولی بچوں کے علاوہ جسمانی طور کمزور افراد نے بھی نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران مقامی فنکاروں نے نغمے، اسکیٹس، قوالی، مارشل آرٹ اور بانگڑا جیسے مختلف ثقافتی آئٹمز پیش کیے، تاہم محکمہ اطلاعات، محکمہ تعلیم اور محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے فنکاروں نے حب الوطنی کے گیتوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔اس موقع پر جسمانی طور کمزور افراد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اج سے پہلے ہم کو کبھی بھی اس طرح کا موقع فراہم نہیں کیا گیا جبکہ اج نے پہلی بار آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔Independence Day Celebration in pulwama
شوپیان:
پہاڑی ضلع شوپیان میں سخت ترین حفاظتی حصار میں یومِ آزادی کا جشن منایا گیا۔شوپیان قصبہ کے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں یومِ آزادی کے موقع پر چیر پرسن بلکیسہ جان نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی۔اس دوران فنکاروں اور طالب علموں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے۔Independence Day Celebration in Shopian
شوپیان کے اہگام علاقے میں قائم آرمی گوڈ ول اسکول میں یوم آزادی کے موقع پر فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز کی طرف سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں کافی تعداد میں اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔
ترال:
ترال میں بھی یوم آزادی کی تقریبات منعقد کی گئی اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ترال کے احاطے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں ایم سی صدر منظور احمد خان نے ترنگا ۔آری پل ترال میں یوم آزادی کی تقریب پر بی ڈی سی حسینہ میر نے ترنگا لہرایا اس موقع پر پولیس فوج کے علاوہ تحصیلدار آری پل عامر سہیل، ڈی او اعجاز احمد اور لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔Independence Day Celebration in Tral
اونتی میں یوم آزادی دوسری بڑی تقریب ضلع پولیس لائنز اونتی پورہ میں منائی گئی جہاں بی ڈی سی چیرمین عبدالاحد نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اس موقع پر اپنے اپنے فیلڈ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے صحافیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔تقریب کے اختتام پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شبیر بٹ کو صحافت میں نمایاں کردار ادا کرنے پر انعام سے نوازا، گیا جبکہ کئی دیگر صحافیوں جن میں سعید اعجاز، بشارت رشید، کامران رشید اور بلال حبیب قابل ذکر ہیں کی عزت افزائی بھی کی گئی۔۔Independence Day Celebration in Awantipora