ETV Bharat / state

پہاڑی علاقوں میں بھی سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ - کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب دن بہ دن مثبت کیسز میں اضافہ

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب دن بہ دن مثبت کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، ایک جانب جموں و کشمیر میں آئے روز ہزاروں کی تعداد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں سامنے آرہے ہیں، تو وہیں دوسری جانب جموں و کشمیر میں لاک ڈاون کا نفاذ بھی تقریباً ایک ماہ سے جاری ہے۔

کووڈ 19 کی دوسری لہر کے پیش نظر پہاڑی علاقوں میں بھی سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ
کووڈ 19 کی دوسری لہر کے پیش نظر پہاڑی علاقوں میں بھی سخت لاک ڈاؤن کا نفاذکووڈ 19 کی دوسری لہر کے پیش نظر پہاڑی علاقوں میں بھی سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ
author img

By

Published : May 26, 2021, 10:30 PM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت جموں کشمیر نے گائیڈ لائنز کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے، جس پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا گیا ہے، بلکہ پولیس کے ساتھ ساتھ سیول انتظامیہ کو بھی متحرک کیا گیا ہے۔

کووڈ 19 کی دوسری لہر کے پیش نظر پہاڑی علاقوں میں بھی سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ

اسی حوالے سے جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے پہاڑی علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔اگرچہ گذشتہ سال ان دیہی اور پہاڑی علاقوں میں لاک ڈاؤن کا کوئی اثر دیکھنے کو نہیں ملا، تاہم رواں سال کووڈ 19 کی دوسری لہر نے پورے ملک کو ہلا کے رکھ دیا اور دن بہ دن یہ وبائی بیماری سنگین شکل اختیار کر رہی ہے، جس کی وجہ سے اس بیماری نے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی اور پہاڑی علاقوں کا رخ کر لیا ہے۔

جس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے شہروں اور قصبوں کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں، جبکہ حکومت کی جانب سے پہلے ہی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنے کی سخت تلقین کی گئی ہے۔

کوٹ مجسٹریٹ خورشید احمد کا کہنا ہے کہ انہیں ضلع کے مجسٹریٹ سے حکم نامہ ملا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لاک ڈاون پر عمل کرایا جائے، ان کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں کے رہائش پذیر لوگ اس وبائی بیماری سے بے خبر تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان پہاڑی لوگوں کو اس بیماری کے بارے میں جانکاری بھی فراہم کر رہے ہیں تاکہ یہ لوگ بھی اس وبائی صورتحال میں اپنی جان بچا سکیں، ان کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا علاج لاک ڈاؤن ہے جسے لوگوں کو سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.