اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں اتوار کے روز پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے لنگنبل پہلگام میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی متعدد عمارتوں کو منہدم کردیا۔ قابل ذکر ہے کہ لنگنبل علاقہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ متعلقہ افسران نے دعویٰ کیا کہ مہندم کی گئی عمارت پہلگام ماسٹر پلان Pahgalgam Master Plan کی صریح حکم کے خلاف ورزی ہے۔
سی ای او پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی مسرت ہاشم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام ماحولیاتی لحاظ سے ایک نازک علاقہ ہے اور غیر منصوبہ بند ترقی کو روکنے کے لیے، تعمیراتی سرگرمیوں کو پہلگام ماسٹر پلان اور بی او سی اے کے قوانین کے ذریعے منظم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مجاز اتھارٹی سے مناسب اجازت کے بغیر کوئی بھی تعمیراتی کام انجام دینے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں:
Illegal Construction in Pahalgam: پہلگام میں غیر قانونی طور پر تعمیر ڈھانچوں کا انہدام