جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے فصلوں سمیت متعدد تعمیراتی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ بجبہاڑہ کے دور دراز علاقہ کھرم نوشہرہ میں بہنے والی ڈڈی کنال میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے مذکورہ کنال نے مختلف مقامات پر ٹوٹ جانے کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جب رات کے دوران تیز بارش شروع ہوئی تو لوگ سہم کر رہ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ طلوع افتاب کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے باغات میں تباہی کے مناظر دیکھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے فصلوں کو زبردست نقصان ہوا ہے اور مختلف عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں سیلابی صورتحال کا کوئی امکان نہیں: محکمۂ موسمیات
لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ علاقے کا جائزہ لے کر نقصانات کا تقمینہ لگائیں، اور متاثرہ افراد کو معاوضہ فراہم کریں۔