ETV Bharat / state

کوکرناگ میں طبی عملہ پر حملہ - کوکرناگ کے تھانہ میں رپورٹ درج

ٹیم کوروناوائرس کے لئے مقامی لوگوں سے نمونے حاصل کرنے کی غرض سے علاقے کا دورہ کررہی تھی۔

کوکرناگ میں طبی عملہ پر حملہ
کوکرناگ میں طبی عملہ پر حملہ
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 9:02 PM IST

Updated : Aug 17, 2020, 9:07 PM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے واتناڈ کوکرناگ میں مقامی لوگوں نے آج سہ پہر محکمہ صحت میں کام کر رہے ہیلتھ ورکروں کی ایک ٹیم پر حملہ کیا۔ مذکورہ ٹیم کوروناوائرس کے لئے مقامی لوگوں سے نمونے حاصل کرنے کی غرض سے علاقے کا دورہ کررہی تھی جنہیں علاقہ کے کچھ شر پسند عناصر نے بے دردی سے پیٹا۔

کوکرناگ میں طبی عملہ پر حملہ
کوکرناگ میں طبی عملہ پر حملہ
کوکرناگ کے بی ایم او ڈاکٹر گوہر علی نے بتایا کہ ایک ٹیم آج سہ پہر کووڈ-19 کے نمونے اکٹھا کرنے کے لئے واٹتارڈ کوکرناگ کے علاقے میں گئی تھی، لیکن وہاں کسی بات کو لیکر جھگڑا ہوا۔ بی ایم او کا کہنا ہے کہ گھر والے اپنی اسکریننگ نہیں کرنا چاہتے تھے اور انہوں نے ہماری ٹیم پر حملہ کیا جس میں ہمارے ایک صحت ملازم محمد اشرف زخمی ہوا جسے بعد میں علاج کے لئے کوکرناگ پی ایچ سی منتقل کیا گیا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں کوکرناگ کے تھانہ میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ بی ایم او نے اُمید ظاہر کی ہے کہ پولیس شرپسندوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔ادھر ایف آئی آر نمبر 103/2020 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Last Updated : Aug 17, 2020, 9:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.