ETV Bharat / state

حسنین مسعودی نے بجبہاڑہ کے سرکاری اسپتالوں کا دورہ کیا - جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی

ممبر پارلیمنٹ جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقے کے آکورہ اور مٹن اسپتالوں کا دورہ کیا۔

حسنین مسعودی نے بجبہاڑہ کے سرکاری اسپتالوں کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 4:41 PM IST

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے آکورہ اور مٹن میں قائم اسپتالوں کا دورہ کرکے مریضوں کو میسر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

حسنین مسعودی نے بجبہاڑہ کے سرکاری اسپتالوں کا دورہ کیا

انہوں نے ہسپتالوں میں طبی و نیم طبی عملہ کی کمی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مرکزی سرکار سے سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ سٹاف کی کمی کو دور کرنے کی بھی مانگ کی۔

دورے کے دوران انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا: ’’نیشنل کانفرنس کا منشور روز اول سے ہی جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کی راہوں کو ہموار کرنا ہے، ہمارا موقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ یہاں کے لوگوں کی صحیح ترجمانی ہو، تاہم ہمیں وہ سپورٹ نہیں مل پا رہا ہے، جس سے ہم لوگوں کی اُمیدوں پر کھرا اترنے میں کامیاب ہو پاتے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ 1975اور 1996میں لیے گئے پارٹی کے فیصلہ عوامی بہبود کی خاطر لیے گئے تاہم ان فیصلوں کا مثبت رد عمل اور سپورٹ حاصل نہیں ہوا۔

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ’’الیکشن کے حوالے سے ہائی کمان ہی مناسب اور صحیح فیصلہ لے گی۔‘‘

اس موقع پر ان کے ہمراہ نیشنل کانفرنس کے سینر لیڈران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.