ETV Bharat / state

South kashmir Girl Awarded ’حنایہ نثار‘ لڑکیوں کے لیے ایک رول ماڈل - سکے مارشل آرٹ کھلاڑی حنایہ نثار

مارشل آرٹ کھلاڑی حنایہ نثار کو صدر ہند دروپتی مُرمو کی جانب سے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ سے نوازا گیا، اس پر حنایہ سمیت مختلف شعبہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ Girl From South Kashmir Awarded Rashtriya Baal Puruskar Awarded

حنایہ نثار پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ سے سرفراز

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 4:45 PM IST

حنایہ نثار پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ سے سرفراز

اننت ناگ: ’’سکے مارشل آرٹ‘‘ میں بہترین کارکردگی کے عوض جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے تعلق رکھنے والی حنایہ نثار کو صدر ہند دروپتی مُرمو کی جانب سے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ سے سرفرار کیا گیا۔ اب تک کئی بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی کارکردی کا لوہا منوانے والی حنایہ نثار کو مختلف شعبہ ہائے فکر سے وابستہ افراد کی جانب سے رول ماڈل قرار دیا جا رہا ہے۔ حنایہ کو نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران ایوارڈ سے سرفرارز کیا گیا۔

حنایا نثار، جنوبی کشمیر کی واحد ایسی کم عمر عالمی اسکے مارشل آرٹ کھلاڑی ہیں جنہوں نے صرف 14 برس کی عمر میں سنہ 2018 میں کوریا میں کھیلے گئے تیسرے اسکے ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ ان کی اس کارکردگی سے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کافی متاثر ہوئے تھے جس کے بعد وزیر اعظم نے ’’من کی بات‘‘ میں بھی حنایا کا ذکر کرکے ان کی ستائش کی تھی۔

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ، ناگم علاقہ سے تعلق رکھنے والی حنایہ کی عمر صرف 4 برس تھی جب انہوں نے مارشل آرٹ کی ٹریننگ شروع کی۔ اور آج وہ اس مقام پر پہنچ گئی کہ وہ بحیثیت ایک کوچ لڑکے اور لڑکیوں کو سکے مارشل آرٹ کی تربیت دے رہی ہیں۔ انہوں نے ابھی تک قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں ایک درجن سے زائد گولڈ میڈل اپنے نام کئے ہیں، جس کی بدولت انہیں ملکی اور عالمی سطح پر شہرت حاصل ہوئی۔

حنایہ نے کم عمری میں ’’سکے مارشل آرٹ‘‘ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوا کر ملک و جموں کشمیر کا نام روشن کیا۔ حنایہ نثار نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ روز بعد (نئی دہلی سے) گھر واپس لوٹ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کافی خوش ہیں، حکومت ہند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد مزید حوصلہ ملا ہے۔

مزید پڑھیں: Sqay Martial Art Champion Hanaya Nisar اپنی دفاع کیلئے لڑکیوں کے لیے مارشل آرٹ ضروری، حنایہ نثار

حقوق نسواں سے جڑے مختلف افراد نے حنایہ نثار کی کارکردگی پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’حنایہ ایک ہنرمند، قابل اور ہونہار لڑکی ہے یہی وجہ ہے انہیں اس طرح کے بڑے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا جو واقعی اس کی مستحق تھی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ حنایہ پر انہیں فخر ہے جس نے پورے جموں کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ ’’اس سے دیگر لڑکیوں کو بھی حوصلہ ملے گا، اور وہ اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کے لئے آگے آئیں گی، اور یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر حنایہ کو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.