ETV Bharat / state

'بندوق کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں' - محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد منگل کے روز پہلی بار اننت ناگ میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 5:20 PM IST

Updated : Mar 2, 2021, 8:31 PM IST

اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں منعقدہ پی ڈی پی کے اجلاس میں پارٹی کے کئی سرکردہ رہنماؤں سمیت کثیر تعداد میں ورکرس نے شرکت کی۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ خطہ میں امن و استحکام کو بحال کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر کو پُر امن طریقہ سے حل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون خرابہ سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ کسانوں کی تحریک سے ہمیں سیکھنا چاہئے کہ کس طرح پُر امن طریقہ سے اپنے مطالبات کو اجاگر کرنا چاہیے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو بندوق سے دور رکھیں کیونکہ بندوق سے صرف تباہی ہوتی ہے۔ اس سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک پیچیدہ مسئلہ ہے۔ لہذا مرکزی حکومت کو یہاں کے لوگوں، پاکستان اور چین کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے حوالہ سے شروع کی گئی بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت اور پاکستان کو کشمیر مسئلہ پر بات چیت کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔

Last Updated : Mar 2, 2021, 8:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.