اننت ناگ:جموں و کشمیر میں لمبے عرصہ سے بارشیں نہ ہونے سے قبائلی طبقہ سے تعلق رکھنے والے گجر بکروالوں نے رواں برس قبل ازوقت مال مویشیوں سمیت جموں سے کشمیر کی جانب نقل مکانی شروع کی ہے۔Bakerwal Migration in Kashmirگجر بکروالوں کا کہنا ہے کہ طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے کے سبب سرمائی دارالحکومت جموں میں تازہ اور سرسبز گھاس کی شدید قلت پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے انہوں نے رواں برس قبل ازوقت کشمیر کی جانب مائگریشن شروع کی، تاکہ ان کے مویشیوں کو سر سبز و تازہ گھاس فراہم ہو سکے۔Shortage Of Green Grass In Kashmir
مزید پڑھیں:فاریسٹ رائٹس ایکٹ کب نافذ ہوگا؟
بکروالوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ہر سال مال مویشییوں کے لیے میڈیکل کیمپس منعقد ہوتے تھے تاہم رواں برس کوئی بھی کیمپ قائم نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں اپنے مویشیوں کے لیے مارکیٹ سے مہنگے داموں میں ادویات خریدنے پڑتے ہیں۔خانہ بدوشوں نے انتظامیہ سے انہیں بنیادی سہولیات بہم رکھنے کی اپیل کی تاکہ انہیں مشکلات سے دوچار نہ ہونے پڑے۔