سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ نے طرز عمل میں زیر التوا انکوائری پر دو سرکاری افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک کو معطل جبکہ دوسرے کو منسلک کر دیا ہے۔
حکومت نے ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ اننت ناگ کو ان کے طرز عمل میں زیر التوا انکوائری کے پیش نظر معطل کر دیا ہے۔معطل شدہ افسر اس دوران صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر کے ساتھ منسلک رہیں گے۔
حکومت جموں وکشمیر کے جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا کہ 'طرز عمل میں زیر التوا انکوائری کے پیش نظر عبدالحفیظ شاہ ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز (سابق سیٹلنٹ افسر) اننت ناگ کو جموں وکشمیر سول سروسز کے رول 31 کے تحت معطل کیا جاتا ہے'۔
حکمنامے کے مطابق مذکورہ معطل شدہ افسر اس دوران صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر کے ساتھ منسلک رہیں گے۔
مزید پڑھیں:
جموں و کشمیر: ڈیوٹی میں مبینہ لاپرواہی، سرکاری افسر معطل
حکومت کی طرف سے جاری دوسرے ایک حکمنامے کے مطابق پروجیکٹ منیجر ویج ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی) کپواڑہ ہلال احمد میر کو ان کے طرز عمل زیر التوا انکوائری پر محکمہ جنرل ایدمنسٹریشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
(یو این آئی)