ETV Bharat / state

Kokernag Tourism: قدرتی حُسن سے مالا مال کوکرناگ عدم توجہی کا شکار

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 6:22 PM IST

خوبصورتی کے لحاظ سے ضلع اننت ناگ کا، کوکرناگ علاقہ ایسا دلفریب علاقہ ہے، جس کے ہر جزو کو قدرت نے اپنی کاریگری سے سجایا ہے تاہم ستم ظریفی یہ ہے کہ ہر موسم میں قدرتی مناظر سے بھرپور یہ جگہ حکومت کی عدم توجہی کا شکار Tourism Master Plan for Kokernag ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا علاقہ قدرتی وسائل سے بھرپور ہے لیکن حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے وہ آج کے دور میں بھی پسماندگی کا شکار ہیں۔ قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود یہاں کے لوگ ذرائع آمدنی سے محروم ہیں۔Kokernag Tourism

Kokernag Tourism
قدرتی حُسن سے مالا مال کوکرناگ عدم توجہی کا شکار

اننت ناگ: بلا شبہ وادی کشمیر کا ذرہ ذرہ قدرتی حسن سے مالامال ہے۔ یہاں کا فطری حسن دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ خوبصورتی کے لحاظ سے ضلع اننت ناگ کا، کوکرناگ علاقہ ایسا دلفریب علاقہ ہے، جس کے ہر جزو کو قدرت نے اپنی کاریگری سے سجایا ہے۔ کوکرناگ کا سنتھن ٹاپ، مرگن ٹاپ، ڈکسُم، مغل گارڈن جیسے مقامات یہاں کے حُسن کو مزید دوبالا کرتی ہیں۔ Tourism Master Plan for Kokernag

تاہم ستم ظریفی یہ ہے کہ ہر موسم میں قدرتی مناظر سے بھرپور یہ جگہ حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلگام، گلمرگ و دیگر سیاحتی مقامات کی طرح کوکرناگ کو سیاحتی اعتبار سے فروغ دینے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔ کوکرناگ کے کئی علاقے ایسے ہیں، جن کی پوشیدہ خوبصورتی دنیا کی نظروں سے اوجھل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کے سیزن میں بھی سیاحوں کی قلیل تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔ Kokernag Tourism Suffers Negligence of Government

یہ بھی پڑھیں: Tourist Spot Peer Ki Gali: شوپیاں۔ سیاحتی مقام پیر کی گلی عدم توجہی کا شکار

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا علاقہ قدرتی وسائل سے بھرپور ہے لیکن حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے وہ آج کے دور میں بھی پسماندگی کا شکار ہیں۔ قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود یہاں کے لوگ ذرائع آمدنی سے محروم ہیں۔ یہاں کے بے روزگار نوجوان دوسری جگہوں پر اپنی روزی روٹی کی تلاش میں بھٹکنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ کوکرناگ میں سیاحت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ علاقہ کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہو سکے۔Tourism Master Plan for Kokernag

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.