ETV Bharat / state

جی ایم سی اننت ناگ کا پہلا جریدہ جاری

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال کی جانب سے کالج کے پہلے میگزین کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔

جی ایم سی اننت ناگ کا پہلا جریدہ جاری
جی ایم سی اننت ناگ کا پہلا جریدہ جاری
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 12:31 PM IST

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کی جانب سے کالج کا پہلا میگزین ’’میڈکولانگ‘‘ جاری کیا گیا، میگزین کی رسم اجرائی فائنانشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اٹل ڈلو نے انجام دی۔

اس موقع پر میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت جیلانی کے علاوہ کئی عہدیدار بھی رسم اجرائی کی تقریب میں موجود تھے۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پہلا ایسا انسٹی ٹیوٹ ہے جس نے اپنی نوعیت کے پہلے میگزین کی اشاعت قلیل وقت میں کی جس پر انسٹی ٹیوٹ عملہ کی سراہنا کی گئی۔

جی ایم سی اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت جیلانی نے جی ایم سی کے فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرس اور تمام اسٹاف ممبران، جن کا تعلق بالواسطہ یا بلاواسطہ طور میگزین کو تیار کرنے کے ساتھ رہا، کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’جی ایم سی کا عملہ میڈیکل کالج کی تعمیر و ترقی کے لیے ایمانداری اور لگن سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے اور ان کی کاوشوں سے جی ایم سی دن دگنی رات چوگنی ترقی کی اور گامزن ہو رہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.