ETV Bharat / state

Congress Leaders Resign کانگرس اعلیٰ کمان اپنے فیصلے پر غور و خوض کرے، سینئر کانگریس رہنما - غلام نبی آزاد نے کشمیر کی کمپین کمیٹی کے چیئرمین

غلام نبی آزاد نے کشمیر کی کمپین کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کیا تو اس کے فوری بعد دیگر لیڈران کے ساتھ ساتھ سینئر کانگریس رہنما و سابق رکن اسمبلی گلزار احمد وانی نے بھی کمیٹی سے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ Congress leaders resign

س
س
author img

By

Published : Aug 17, 2022, 5:31 PM IST

شوپیاں: آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے منگل کو جموں و کشمیر کے سابق وزیر وقار رسول وانی کو جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔ اس سے پہلے اس عہدے پر غلام احمد میر فائز تھے۔ انہوں نے کچھہ ہفتے قبل پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو اپنا استعفیٰ دیا تھا۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے منگل کو جموں و کشمیر کانگریس تشہیر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے اپنی تقرری کے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا جس کے بعد کمپین کمیٹی کے دیگر کئی ممبران نے بھی اپنا استعفیٰ پیش کیا جن میں اننت ناگ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما ضلع صدر اننت ناگ گلزار احمد وانی بھی شامل ہیں۔

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سینئر کانگریس رہنما و سابقہ اسمبلی ممبر، گلزار احمد وانی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے کشمیر یونٹ نے پہلے ہی پارٹی ہائی کمان کو آگاہ کیا تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے غلام نبی آزاد کو کشمیر کے لئے صدر منتخب کرنے کی ہائی کمانڈ سے سفارش کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا جب غلام نبی آزاد نے کشمیر کی کمپین کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کیا تو اس کے فوری بعد دیگر لیڈران کے ساتھ ساتھ میں نےبھی کمیٹی سے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ وانی نے پارٹی ہائی کمانڈ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو چاہیے کہ وہ اس معاملے میں ارسرنو غور و خوض کرے تاکہ کشمیر میں پارٹی کی ساخت مضبوط ہو۔

یہ بھی پڑھیں: JK Congress campaign committee غلام نبی آزاد نے جے کے کانگریس کمپین کمیٹی سے استعفیٰ دیا

واضح رہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے منگل کو جموں و کشمیر کانگریس تشہیر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے اپنی تقرری کے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد نے صحت کی وجوہات کی بنا پر جموں و کشمیر کی کمپین کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے ذمہ داری دینے کے لیے قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ یہ پیشرفت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی طرف سے منگل کو وقار رسول وانی کو پارٹی کی جے کے یونٹ صدر اور رمن بھلا کو ورکنگ صدر مقرر کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل جے کے کانگریس صدر کا عہدہ غلام احمد میر کے پاس تھا، جنہیں آزاد کا قریبی ساتھی مانا جاتا ہے۔ Ghulam Nabi Azad quits JK Congress campaign committee

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.