امرناتھ یاترا 2022 Amarnath Yatra شروع ہونے سے چند روز قبل شیش ناگ اور امرناتھ گُپھا (غار) Amarnath Cave And Sheshnag کے گردو نواح میں دوسری بار تازہ برفباری ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شیش ناگ پنجترنی اور امرناتھ گُپھا (غار) میں کئی انچ برف جمع ہوگئی ہے۔ امرناتھ گُپھا پر تعینات عملہ کی جانب سے برف کو ہٹایا جا رہا ہے۔ برفباری کی وجہ سے معمول کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وہیں کوکرناگ کے مرگن ٹاپ پر بھی تازہ برفباری ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سال 30 جون سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا میں جموں کشمیر انتظامیہ Jammu and Kashmir Administration کے مطابق آٹھ لاکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس گپھا کی چھت سے رسنے والے پانی کے جم جانے سے شیولنگ بنتا ہے۔ امرناتھ کا شیولنگ تیار ہو چکا ہے جس کی لمبائی اس بار گزشتہ برسوں میں سب سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ وہیں امرناتھ یاترا کے پیش نظر سخت ترین حفاظتی انتظامات Amarnath Yatra Security کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ چیکنگ کا سلسلہ Security Check in Jammu Kashmir بھی تیز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra Security: امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں شاہراہ پر سخت ترین حفاظتی انتظامات