جموں و کشمیر کے کوکرناگ سنبراری علاقہ میں آگ کے واقعہ میں چار رہائشی مکان آگ کے نذر ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ آج صبح 8 بجے پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق سنبراری کے رہنے والے بلال احمد ڈار کے گھر میں آج صبح آگ نمودار ہوئی، جس نے اپنے اردگرد آناً فاناً مزید تین رہایشی مکانوں اور گئو خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے چاروں مکانوں میں موجود لاکھوں روپئے کی املاک کو راکھ میں تبدیل کر دیا۔
مقامی لوگوں نے فائر عملے کی ستائش کی ہے۔ ادھر متاثرہ کنبوں نے انتظامیہ سے امداد کی درخواست کی ہے۔
اس ضمن میں کوکرناگ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔