محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر برائے جنوبی کشمیر عرفان علی شاہ نے ضلع اننت ناگ کے قبائلی علاقہ ویری ناگ کا دورہ کیا۔ Forest Conservator Anantnag visits Fire Victims of Verinag انہوں نے ڈی ایف او اننت ناگ محمد رمضان میر کے ہمراہ آگ متاثرہ گجر برادری سے تعلق رکھنے والے اُن افراد سے ملاقات کی جن کے تین مکانات اور گئو خانوں سمیت کئی ڈھانچے آگ کی واردات میں مکمل طور پر خاکستر ہو گئے تھے۔
شاہ نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیکر متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں جنگل سے متصل رہائش پذیر قبائلی برادری کے غریب لوگوں کی املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ Verinag Fire Victims اس لیے حکومت کی جانب سے متاثرین کی مدد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے رینج افسر کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ ریونیو کے حکام کے ساتھ اس کیس کی پیروی کریں تاکہ آگ متاثرین کی مدد جلد ممکن ہو سکے۔
کنزرویٹر نے علاقے کے مقامی قبائلی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'محکمہ جنگلات آگ متاثرین کو معمول کے مطابق لکڑی فراہم کرے گا۔‘‘ Forest Conservator Anantnag visits Fire Victims of Verinagانہوں نے اپنے دورے کے دوران آگ متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی جلد از جلد ممکنہ سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔