ETV Bharat / state

محکمہ فشریز کی جانب سے اننت ناگ میں پروگرام منعقد

ٹراؤٹ مچھلیوں کی پیدوار میں یو ٹی سطح پر اننت ناگ ضلع کو سرفہرست قرار دئے جانے پر ڈی سی اننت ناگ نے ایک تقریب کے دوران فشریز محکمہ کی ستائش کی۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 5:03 PM IST

محکمہ فشریز کی جانب سے اننت ناگ میں پروگرام منعقد

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ فشریز نے ماہی پرروری خصوصی ٹراؤٹ فش فارمنگ سے وابستہ ماہی گیروں کے لیے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں محکمہ کے افسران سمیت ٹراؤٹ ماہی پروری سے وابستہ کسانوں کو خصوصی ملک گیر سطح پر دئے گئے اعزاز پر مبارک باد پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ 21 نومبر کو حکومت ہند کی ماہی پروری کی وزارت کے ذریعہ عالمی ماہی گیری کانفرنس 2023 کے دوران جموں و کشمیر کو ملک کی یونین ٹیریٹریز کے سبھی اضلاع میں سر فہرست دکھایا گیا ہے۔

اس ضمن میں میں محکمہ فشریر اننت ناگ کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد نے محکمہ فشریز کے ملازمین اور ضلع اننت ناگ کے پرائیویٹ تاجروں سے خطاب کیا۔ تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر فشریز کشمیر عبدالمجید ٹاک چیف پروجیکٹ آفیسر کوکر ناگ غلام محی الدین، ضلع زرعی آفیسر اننت ناگ اعجاز حسین ڈار، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز اننت ناگ محمد صدیق چھوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز گگریبل منیر احمد، بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر مٹن آشفین علی خان، انسپکٹر پرویز سجاد ، نور محمد، محمد شریف اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: Trout Fish Farming: ٹراؤٹ مچھلی کلچر کو فروغ دینے میں اننت ناگ ضلع کا اہم کردار

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے فشریز ڈیپارٹمنٹ اننت ناگ کے کام کاج کی ستائش کی اور اس اعزاز پر محکمہ کے عملہ کو مبارکباد دی۔اس موقع پر کئی نجی کاروباریوں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا اور بعد ازاں انہیں تعریفی و توصیفی اسناد بھی دی گئیں۔ اس موقع پر محکمہ کے جوائٹ ڈائریکٹر عبدالمجید ٹاک نے کہا کہ سال 2009سے اب تک ضلع اننت ناگ میں 256پرائیویٹ ہچریز قائم کی گئیں۔ ہیچری سے وابستہ ہر ایک شخص 5لاکھ سے 25لاکھ روپے منافع کما رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر فشریز کو بھارت میں اول نمبر پر پہنچنے کے بعد اب پوری دنیا میں اول نمبر پر پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ’’محکمہ کی جانب سے وادی کے دیگر علاقوں میں بھی فش پانڈ قائم کئے جائیں گے کیونکہ کشمیر کی آب و ہوا ٹراؤٹ مچھلیوں کے لئے کافی موزوں ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.