پہلگام: وادی کشمیر مذہبی ہم آہنگی آپسی بھائی چارے کا گہوارہ رہی ہے۔ اس کی اور ایک مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب بدھ کے روز پہلگام میں امرناتھ یاتریوں پر پھول برسا کر ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ بدھ کے روز جوں ہی امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا پہلگام کے نن ونن پہلگام بیس کیمپ پہنچا تو وہاں پر موجود اسکولی بچوں، تجارت اور ہوٹل ایسوسی ایشن سے جڑے افراد، پولیس، میونسپلٹی پہلگام، محکمہ سیاحت و دیگر محکموں کے افسران و ملازمین نے یاتریوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور ان پر پھول برسائے۔ یاتری کافی خوش نظر آرہے تھے اور انہوں نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:
- Amarnath Yatra begins today: پہلگام سے یاتریوں کا پہلا جتھا امرناتھ یاترا کے لئے روانہ
- Yatra Arrangements in Pahalgam: پہلگام میں چند یاتری انتظامات سے غیر مطمئن
وہیں ڈائریکٹر ٹورازم بلال احمد نے کہا کہ یہ صدیوں سے چلی آرہی روایت کو زندہ رکھنے کا ایک جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا کشمیر کی معیشیت کے لیے نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ Amarnath Yatra 2022