ETV Bharat / state

Fire In Kokernag Forests: کوکرناگ کے جنگلات میں آتشزدگی

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 10:40 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے پورو علاقے میں قائم کمپاٹمینٹ نمبر 120K میں اچانک آگ لگ گئی۔آگ نے کچھ ہی منٹوں میں موجود گھاس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم محکمے جنگالت کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔Fire In Kokernag Forests

fire-engulfed-in-forest-area-of-kokernag-range
کوکرناگ کے جنگلات میں آتشزدگی

کوکرناگ:تفصیلات کے مطابق کوکرناگ میں قائم پورو علاقہ کے کمپاٹمینٹ نمبر 120K میں دن دہاڑے آگ لگ گئی۔آگ نے جنگلات کے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ تاہم محکمہ جنگلات کے کوکرناگ رینج نے فوراً حرکت میں آکر علاقے کی جانب ایک ٹیم روانہ کی جن کی انتھک کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔Fire In Kokernag Forests

کوکرناگ کے جنگلات میں آتشزدگی

اس ضمن میں رینج آفیسر کوکرناگ پیرزادہ ریاض احمد نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے وادی میں شدید گرمی کے باعث جنگلات کافی سوخ چکے ہیں، جس کے چلتے جنگلوں میں آگ لگنا عام بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی کمپارٹمنٹ نمبر 120کے میں محکمہ کو آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہم فوراً اپنے اہلکاروں کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے اور اس آگ کو مزید پھیلنے سے اہلکاروں نے انتھک کوشش کی ہے،جس کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ اس آتشزدگی سے جنگلات کے پیڑوں کو نقصان پہنچنے سے بچایا گیا ہے، جبکہ اس واردات میں کسی بھی پیڑ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.