ETV Bharat / state

Father Dies After Death of Son: بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی باپ کا ہارٹ اٹیک سے انتقال - عارف احمد کی سڑک حادثہ میں موت

اننت ناگ کے پانچلتھان شانگس علاقے میں منگل کی صبح عارف احمد کی سڑک حادثہ میں موت Son died In Road Accident ہو گئی، وہیں بیٹے کی سڑک حادثے میں موت کی خبر سن کر والد کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہو گئی۔ باپ بیٹے کی موت سے پورے علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ Father Dies Of Shock After Son Killed In Road Accident

Father Dies After Son Died
حادثے میں بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی باپ کی حرکت قلب بند ہونے سے فوت
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 8:10 PM IST

اننت ناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ کے چھترگل علاقے میں منگل کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی، جب بیٹے کی سڑک حادثے میں موت ہونے کی خبر سن کر والد کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہو گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے پانچلتھان شانگس علاقے میں منگل کی صبح عارف احمد وانی ولد عبدالرحمان وانی سڑک حادثہ میں شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے۔ دراصل وہ موٹر سائیکل سے کہیں جا رہے تھے۔ اس دوران مسافر بردار گاڑی سے ان کی ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔Father Dies Of Shock After Son Killed In Road Accident

حادثے میں بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی باپ کی حرکت قلب بند ہونے سے فوت

عارف احمد کو علاج و معالجے کے لیے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال شانگس پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ وہیں یہ خبر سنتے ہی والد کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہو گئی۔ باپ بیٹے کی موت سے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Motorcyclist Killed in Bandipora: موٹر سائیکل حادثے میں نوجوان کی موت

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسافر بردار گاڑیوں اور بائیک سوار نوجوانوں کو احتیاط سے سڑکوں پر چلنا چاہیے تاکہ اس طرح کے حادثات پیش نہ آئیں۔ وہیں مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متوفی کے اہل خانہ کو امداد فراہم کی جائے، کیونکہ باپ بیٹے کی موت کے بعد اس کنبے میں کوئی کمانے والا نہیں بچا۔ ایسے میں آگے چل کر اس خاندان کا جینا محال ہو جائے گا۔ Father Dies Of Shock After Son Killed In Road Accident

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.