اننت ناگ: کشمیر میں سیب اخروٹ کے ساتھ ساتھ اب کسانوں نے متبادل پھلوں کی کاشت کرنی شروع کی ہے۔کیوی کے ساتھ ساتھ اب یہاں کے کسانوں نے املوک جسے عام زبان میں جاپانی پھل کے نام سے جانا جاتا ہے کی کاشت کی ہے۔ اس پھل کو انگریزی میں پرسیمون کہتے ہیں۔
جاپانی پھل دیکھنے میں بہت خوبصورت اور خوش نما سا نظرآتا ہے۔ اس کی شکل ٹماٹر سے ملتی جلتی ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ جاپانی پھل کا رنگ نارنگی ہوتا ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے وانتراگ علاقہ کے کسانوں نے جاپانی پھل کی کاشت شروع کی ہے۔دو برسوں میں پرسمیون کا پیڑ پھل دینا شروع کرتا ہے۔ کسانوں کے مطابق اس پھل کو لوگوں نے کافی پسند کیا ہے اور لوگ اس پھل کے پیڑوں کو بترے شوق سے اپنے کھیتوں میں کاشت کرنے لگے ہے۔
کسانوں کے مطابق اس پیڑ کو انہوں نے افغانستان سے منگوایا ہے اور یہاں اس کی کاشت کی ہے۔انہوں نے کہا یہ پھل شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے کافی فائدہ مند ہے۔
جاپانی پھل پوٹاشیم، فاسفورس اور وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔اس کی 2 اقسام ہیں، ایک ایشیائی اور دوسری امریکی۔
مزید پڑھیں: