ETV Bharat / state

'معروف شاعر غلام محمد شاد کی خدمات ناقابل فراموش'

پروفیسر غلام محمد شاد انگریزی، اردو، فارسی اور کشمیری زبانوں کے ماہر تھے۔ اُن کی ترجمہ کاری میں اُن کا رول قابل سراہنا ہے۔ پروفیسر شاد نے جنوبی ایشیاء کے مایہ ناز شاعر فیض احمد فیض کی شاعری کا ترجمہ کشمیری زبان میں کیا۔

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 11:03 PM IST

معروف شاعر غلام محمد شاد کو یاد کیا گیا
معروف شاعر غلام محمد شاد کو یاد کیا گیا

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مراز ادبی سنگم اور جموں کشمیر کلچرل اکاڈمی کے اشتراک سے اننت ناگ کے زمانہ کالج میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

معروف شاعر غلام محمد شاد کو یاد کیا گیا

تفصیلات کے مطابق وادی کے معروف قلمکار، محقق و شاعر پروفیسر غلام محمد شاد کی برسی کے موقع پر اننت ناگ کے وومنز ڈگری کالج میں ایک تقریب کا اہتمام ہوا۔

تقریب میں غلام نبی آتش اور معروف براڈکاسٹر رففیق راز کے علاؤہ کئی سرکردہ ادیبوں شاعروں اور فنکاروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مرحوم غلام رسول شاد کی کشمیری اور اردو ادب کے تئیں خدمات کو سراہا گیا۔ اس کے علاوہ شاد پر مبنی کئی تحقیقاتی مقالے بھی پڑھے گئے۔ مقررین نے شاد کو برصغیر کا نامی ادیب و محقق قرار دیتے ہوئے اردو و کشمیری ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے کام کرنے پر ذور دیا۔

'کشمیری ثقافت اور فنکاروں کے لیے بہت کچھ کرنا ہے'

واضح رہے کہ اگست 2017 میں غلام محمد شاد 80 برس کی عمر میں سرینگر کے سکمز صورہ میں کا انتقال کر گئے۔ سن 1939 میں جنوبی کشمیر کے بجباڑہ علاقے میں غلام محمد نجار عرف غلام محمد شاد پیدا ہوئے تھے۔ وہ اپنے ہم عصر اور ہم عمر افراد میں اپنے قلمی نام ’شاد‘ کے نام سے مشہور تھے۔

پروفیسر شاد انگریزی ، اردو ، فارسی اور کشمیری میں بھی ماہر تھے۔ مترجم کی حیثیت سے اس کی شراکت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ ، ثقافت اور زبانوں کی ترجمے کے سیکشن کے ساتھ مل کر کام کیا۔ ادبی حلقوں میں مصنف، شاعر اور اعلیٰ پایہ کے سکالر رہے ہیں۔ پروفیسر شاد نے پوری زندگی ادبی کار ناموں کو انجام دینے میں بسر کی اور ریاست میں ایک اعلیٰ مثال قائم کی ۔ پروفیسر شاد انگریزی، اردو، فارسی اور کشمیری زبانوں کے ماہر تھے۔ اُن کی ترجمہ کاری میں اُن کا رول قابل سراہنا ہے۔

انہوں نے جموں کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز میں ترجمہ کاری کے سیکشن میں بہت عرصہ تک کام کیا۔ پروفیسر شاد نے جنوبی ایشیا کے مایہ ناز شاعر فیض احمد فیض کی شاعری کا ترجمہ کشمیری زبان میں کیا۔ انہوں نے صوفی بزرگ شیخ العالم کے کلام کا بھی اردو میں ترجمہ کیا۔ شاد نے گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ میں ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری میں ، ہسٹری پڑھائی، جہاں وہ بحیثیت سینئر پروفیسر ریٹائر ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.