ETV Bharat / state

Fake Certificate Case: اننت ناگ میں جعلی سرٹیفکیٹ ریکیٹ کا پردہ فاش - اننت ناگ میں جعلی سرٹیفکیٹ ریکیٹ کا پردہ فاش

ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے میں پولیس نے جعلی ایس ٹی سرٹیفکیٹ تیار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ Fake Certificate Case in Anantnag

اننت ناگ میں جعلی سرٹیفکیٹ ریکیٹ کا پردہ فاش

author img

By

Published : Mar 20, 2022, 3:41 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں آج ڈی ڈی سی چیئرمین محمد یوسف گورسی کی صدارت میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ Press Conference of DDC Chairman Muhammad Yousuf Gorsi

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورسی نے اننت ناگ پولیس اور ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'جس طرح سے انہوں نے شانگس علاقے میں جعلی ایس ٹی سرٹیفکیٹ ریکیٹ کا پردہ فاش کیا اور چند افراد کی گرفتاری عمل میں لائی یہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملوث افراد کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔' Fake Certificate Racket uncovered in Anantnag

اننت ناگ میں جعلی سرٹیفکیٹ ریکیٹ کا پردہ فاش

گورسی کے مطابق کافی عرصے سے جعلی سرٹیفکیٹ کی شکایات موصول ہو رہی تھی اگر چہ کئی بار شکایات کو درج کیا گیا تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی تھی۔ DDC Chairman Yousuf Gorsi on Fake Certificate

گورسی مطابق ضلع بھر میں مبینہ طور پر متعدد افراد نے ان جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ملازمتیں حاصل کی ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل دی اور آپریشن شروع کیا۔

ریونیو کے سینئر افسران، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اننت ناگ عاشق حسین کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم نے ملزم کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمین کے قبضے سے متعدد قابل اعتراض اشیاء اور دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔

گورسی نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جائے اور جن لوگوں نے اس سرٹیفکیٹ کا غلط استعمال کیا ہے ان کو بھی سزا دی جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.