بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر کے نائب صدر و صابق ایم ایل سی صوفی محمد یوسف نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت کے عیش مقام علاقے میں ضرورت مند اور مفلس لوگوں میں راشن کٹس تقسیم کیے۔
اس موقعے پر صوفی یوسف کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اور مقدس ماہ رمضان المبارک کے دوران کوئی غریب بھوکا نہ رہے اسی مقصد سے انہوں نے ضرورتمند افراد میں راشن بانٹنے کی پہل شروع کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’یہ پہل آگے بھی جاری رہے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے ہر غریب و ضرورت مند افراد تک راشن پہنچانےکی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
راشن کے کٹس حاصل کرنے والے افراد نے صوفی یوسف کا شکریہ ادا کیا۔ راشن کے کٹس میں چاول، تیل، مصالحے، و دیگر اشیاء خوردنی موجود تھیں۔
اس مواقے پر صوفی یوسف کے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنما لطیف خان اور مقبول گنائی بھی تھے۔