لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی علاقوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر سے جوڑنے کے لیے سال 2016 میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت رابطہ سڑک بنانے کا کام شروع کیا گیا تھا، تاہم چار برس کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی مذکورہ علاقوں کی رابطہ سڑک کا کام ابھی تک نامکمل ہے۔ جس کی وجہ سے گنجان آبادی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب انہیں راشن یا دوسری اشیاء کے لیے بازار جانا ہوتا ہے تو انہیں واپسی پر سامان سر پر اٹھا کر یا گھوڑوں کے ذریعے لانا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سڑک اور پُل کی عدم دستیابی سے آبادی کو مشکلات کا سامنا
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں یہ معاملہ کئی بار انتظامیہ کی نوٹس میں لایا تاہم آج تک ان کے مطالبہ پر غور نہیں کیا گیا۔ ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ پی ایم جی ایس وائی کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک کا کام چار سال سے جاری ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وادی میں نامسائد حالات تھے، جس کی وجہ رابطہ سڑک کو تعمیر کرنے میں دیر ہوگئی۔ جے ای نے نمائندہ کو یقین دلایا کہ چند روز کے اندر علاقہ کی رابطہ سڑک پر میگڈامائزیشن کا کام عمل میں لایا جائے گا، جس سے کثیر آبادی کو چلنے پھیرنے میں راحت ملے