ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، گُگناڈ علاقے کو تحصیل مقام سے جوڑ دیا جائے گا

author img

By

Published : May 18, 2021, 5:24 PM IST

Updated : May 18, 2021, 8:46 PM IST

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر پہلی بار کوکرناگ کے گُگناڈ علاقے کو تحصیل مقام سے جوڑ دیا جائے گا۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر پہلی بار کوکرناگ کے گُگناڈ علاقے کو تحصیل مقام سے جوڑ دیا جائے گا

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ایک دور افتادہ علاقہ گُگناڈ دئسو کے لوگوں نے پہلی بار راحت کی سانس لی ملک کی آزادی کے بعد پہلی بار ایسے دور دراز دیہات کو آنے والے دنوں میں تحصیل اور صدر مقام سے جوڑ دیا جائے گا، جو ڈیجیٹل انڈیا کے دور میں بھی سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم تھی۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، گُگناڈ علاقے کو تحصیل مقام سے جوڑ دیا جائے گا

قصبہ اننت ناگ سے تقریباً 50 کلومیٹر کی دوری پر واقع گُگناڈ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک کی عدم دستیابی سے مقامی لوگوں کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) اسکیم کے تحت مذکورہ علاقے کی سڑک پر 2011 میں کام شروع کیا گیا تھا۔ تاہم دس سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی ابھی تک علاقے میں رابطہ سڑک کا کام مکمل نہ ہو سکا۔ جس کے باعث علاقے کے رہائش پذیر لوگ کئی مشکلات سے دوچار ہورہے تھے۔

مقامی لوگوں کے مطابق گُگناڈ سے دئسو تک تقریباً 3 کلومیٹر کی مسافت ہےجسے پار کرنے کے لئے لوگوں کو ہر موسم میں کچی ڈھلان کو طے کرنا ہوتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب بھی انہیں گھریلو سامان یا اور کوئی چیز لانی ہوتی تھی تو انہیں وہ سب اپنے گھروں تک پہنچانے کے لئے کافی مشقت کرنا پڑتا تھا۔

علاقے کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے لئے والدین کو اپنے ساتھ اسکول تک لے جانا پڑتا تھا۔ کیونکہ گُگناڑ جانے والی کچی سڑک اتنی سنسان ہے کہ جہاں ہر وقت جنگلی جانوروں کے نمودار ہونے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ علاقے میں کوئی بیمار ہوجاتا تھا تو اُسے ہسپتال لے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ای ٹی وی بھارت نے چند روز قبل علاقے کی رابطہ سڑک کے حوالے سے ایک خبر نشر کی تھی، جس کے بعد پی ایم جی ایس وائی کے عہدیداروں نے نمائندے کو یقین دلایا تھا کہ مذکورہ علاقے میں رابطہ سڑک پر تعمیراتی کام چند روز کے اندر شروع کیا جائے گا۔

نتیجتاً ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر کچھ دن بعد ہی دیکھنے کو ملا، جس کے بعد علاقے کے لوگوں کو راحت ملی۔مقامی لوگوں نے ای ٹی وی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے مشکور ہیں کیونکہ آپ نے اس سے پہلے بھی کئی بار علاقے کا جائزہ لیا اور مختلف موضوعات پر یہاں کے لوگوں سے بات کی، جن کا ازالہ کرنے کے لئے ای ٹی وی بھارت نے کلیدی کردار ادا کیا۔

لوگوں نے پی ایم جی ایس وائی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں رابطہ سڑک کی تعمیراتی کام میں تھوڑی سی صرت لائیں تاکہ اس پسماندہ علاقے کے رہائش پذیر لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔تفصیلات فراہم کرتے ہوئے پی ایم جی ایس وائی کے اسسٹنٹ انجینئر ارشد سلام کا کہنا ہے کہ مذکورہ سڑک کو بنانے میں ان کا کافی عرصہ ضائع ہوا ہے۔ کیونکہ علاقے میں رابطہ سڑک کی تعمیرات کو لے کر مقامی لوگ معاوضے کے منتظر تھے۔

تاہم پی ایم جی ایس وائی کے پاس پیسے نہ ہونے کے باعث سڑک کا تعمیراتی کام رکا پڑا تھا، انہوں نے کہا کہ اب پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے پاس پیسہ بھی آگیا ہے۔ جسے اُن افراد میں تقسیم کیا جائے گا جن کی زمین یا پیڑ رابطہ سڑک کی زد میں آئے ہیں۔ ارشد سلام نے نمائندے کو یقین دلایا کہ جولائی کے مہینے میں مذکورہ رابطہ سڑک پر میکڈم بچھایا جائے گا۔ جس سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں آسانی ہو جائے گی۔

Last Updated : May 18, 2021, 8:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.