اننت ناگ: جنوبی کشمیر ضلع اننت ناگ کے وتنار کوکرناگ علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاع Encounter In Kokernag ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وتنار کوکرناگ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر اس گاوں کو ہفتے کی سہ پہر کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار جونہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی گولیاں لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا اگر چہ اُس کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ہلاک شدہ فوجی اہلکار 19 آر آر سے وابستہ تھے۔
ذرائع کے مطابق پولیس، سی آر پی ایف اور راشٹریہ رائفلز کی اضافی نفری کو بھی روانہ کیا گیا۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک گاؤں میں فائرنگ کا تبادلہ رک گیا۔
وہیں فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن میں مزید سرعت لائی ہے تاکہ عسکریت پسند رات کے اندھیرے کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ فوج کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: