اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پوش کریری علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہے ۔
پولیس کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ اننت ناگ انکاؤنٹر میں مارے گئے عسکریت پسند گزشتہ سال ایک ٹی اے سپاہی اور دو شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
اے ڈی جی پی کشمیر نے بتایا کہ 'مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت دانش بھٹ عرف کوکب دوری اور بشارت نبی کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیم ایچ ایم سے تھا۔ دونوں 9 اپریل 2021 کو ٹی اے اہلکار سلیم کے قتل اور 29 مئی 2021 کو جبلی پورہ میں دو شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔'
رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز کو ضلع اننت ناگ کے پوش کریری علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کی۔ تلاشی کاروائی کے دوران علاقے میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اور دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ علاقے میں دو سے تیں عسکریت پسندوں کے موجود ہونے خبریں تھی۔
یہ بھی پڑھیں :Unprovoked Firing in Arnia Sector ارنیا میں پاکستان رینجرز کی فائرنگ، جموں بی ایس ایف کا معقول جواب