اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ریاشی پورہ کپرن علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔ آئی جی پی کشمیر کے مطابق مارے گئے عسکریت پسند نثار کھانڈے کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔ وہیں فوج نے اسلحہ، گولہ بارود سمیت ایک اے کے 47 رائفل بھی برآمد کیا ہے۔ آپریشن جاری ہے۔ Encounter at Rishipora area of Anantnag
وہیں کل سے جاری اس تصادم میں فوج کے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مقامی شہری بھی زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو سرینگر کے 92 آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ وہیں ذرائع کے مطابق علاقے میں 2 سے 3 عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ three army personnel and one civilian injured in Anantnag Encounter
ایک سینیئر پولیس افسر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: How Militants Operate Target Killing: امسال 52 افراد عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل
پولیس، فوج کے 19 آر آر اور سی آر پی ایف نے جونہی تلاشی کارروائی انجام دی تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے بعد علاقہ میں انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر لی۔کشمیر پولیس زون نے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دی۔