ETV Bharat / state

اننت ناگ: بجبہاڑہ میں تصادم ختم، دو عسکریت پسند ہلاک

فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ادھر ضلع میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے اور بجبہاڑہ میں کئی جگہوں پر پتھراؤ کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

بجبہاڑہ میں فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ

author img

By

Published : Apr 11, 2021, 8:46 AM IST

Updated : Apr 11, 2021, 12:39 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سمتھن بجبہاڑہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین آج صبح پھر سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا تھا۔

بجبہاڑہ تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

ذرائع سےموصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر فورسز نے سیمتھن علاقے کو محاصرے میں لیا تھا اور تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔

تلاشی مہم کے دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا اور دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو دیر رات تک جاری رہا۔

بجبہاڑہ میں فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ

گزشتہ شام اندھیرا ہونے کی وجہ سے فوج نے یہ آپریشن روک دیا تھا جبکہ آج علی الصبح گولیوں کا تبادلہ پھر سے شروع ہوا جس دوران دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

Last Updated : Apr 11, 2021, 12:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.