اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے چیکی ڈوڈو نام کے علاقہ میں 19 اور 20 نومبر کی درمیانی شب شروع ہونے والا انکاؤنٹر ختم ہوگیا ہے۔ اس دوران ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ کشمیر زون پولیس نے ٹویٹر ہینڈل پر اس بات کی جانکاری دی کہ جب تلاشی پارٹی مشتبہ ٹھکانے کی طرف پہنچی تو عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی جس میں لشکر طیبہ سے منسلک عسکریت پسند مارا گیا ہے جو کہ ضلع کولگام کا رہائشی ہے۔ Encounter in Bijbehara
پولیس کے مطابق انہوں نے لشکر طیبہ کا ہائبرڈ ملیٹنٹ سجاد تانترے کو جگہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا گیا تھا، جونہی وہ مشتبہ جگہ کی طرف بڑھے تو وہاں پہلے سے چھپے عسکریت پسندوں نے عسکریت پسند سجاد تانترے پر گولیاں چلائی۔ اسے زخمی حالت میں ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس کے مطابق سجاد تانترے حالیہ دنوں ہوئے حملہ میں ملوث تھا۔ اس کے انکشاف پر اسلحہ (پستول) اور عسکریت پسندوں کے جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد ہوئی۔ اس ماڈیول کے مزید عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھرپور طریقے سے تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق فوج کو ایک مخصوص اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ علاقہ میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد فوج، جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے رات دیر گئے ڈوڈو علاقے کا محاصرہ کر لیا اور چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کی تلاشی کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔ ذرائع کے مطابق جیسے ہی سکیورٹی فورسیز مشتبہ مقام پر پہنچے تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر گولیاں چلائیں، جس کے بعد دونوں اطراف سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جو ابھی جاری ہے۔
غور طلب ہے کہ 13 نومبر کو بجبہاڑہ کے رخمومین علاقہ میں دو غیر مقامی مزدوروں پر حملہ کیا تھا جس میں دو مزدور شدید زخمی ہوئے تھے۔ بعد میں، چھوٹا پرساد نام کا مزدو 18 نومبر کو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مزید پڑھیں:Encounter in Shopian شوپیاں انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک