ETV Bharat / state

Dumping Sites Near Rivers Irks Residents: آبی ذخائر کے نزدیک ڈمپنگ سائٹس ماحولیاتی نظام کے لیے سم قاتل

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں آبی ذخائر کے نزدیک ڈمپنگ سائٹس پر مقامی باشندوں، سیاسی و سماجی کارکنان نے میونسپل حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ Lack of Proper Dumping sites in Bijbehara

author img

By

Published : Jun 28, 2022, 5:39 PM IST

’آبی ذخائر کے نزدیک ڈمپنگ سائٹس ماحولیاتی نظام کے لیے سم قاتل‘

اننت ناگ: وادی کشمیر کے متعدد علاقوں خصوصاً جنوبی کشمیر میں سائنسی بنیادوں پر کوڑا کرکٹ کو ٹھکانہ لگانے کے لیے 'ڈمپنگ سائٹس' نہ ہونے کے سبب حکام اور عوام کی جانب سے سڑکوں کے کنارے اور آبی ذخائر کے نزدیک کوڑا کرکٹ پھینک دیا جاتا ہے No Dumping Sites in Bijbehara جس سے نہ صرف ماحولیاتی توازن بگڑ جاتا ہے بلکہ وبائی امراض بھی پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لاحق رہتا ہے۔

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے کے باشندوں، سیاسی کارکنان نے میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'بجبہاڑہ میں ڈمپنگ سائٹس نہ ہونے اور میونسپل حکام کی جانب سے کوڑا کرکٹ آبی ذخائر کے نزدیک ڈال دینے سے ندی نالوں اور دریائوں کا پانی آلودہ ہو رہا ہے۔‘ Lack of Proper Dumping sites in Bijbehara سیاسی کارکنان نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’آبی ذخائر کے نزدیک ڈمپنگ سائٹس ماحولیاتی نظام کے لیے سم قاتل ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ آبی ذخائر کے نزدیک ڈمپنگ سائٹس سے علاقے میں بدبو اور عفونت سے نہ صرف مقامی باشندوں، راہگیروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ اس سے وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا بھی اندیشہ لاحق رہتا ہے۔ Dumping Sites near Rivers Irks Bijbehara Residentsمقامی باشندوں نے لیفٹیننٹ گونر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے آبی ذخائر کے نزدیک کوڑا کرکٹ انڈیلنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.